.

بحرین : دہشت گردی کے جُرم میں آٹھ افراد کو عمرقید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کی ایک عدالت نے آٹھ افراد کو سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

فوجداری عدالت نے تین مدعا علیہان کو ایک بم دھماکے کا مجرم قرار دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

بحرین کی خبررساں ایجنسی بی این اے کے مطابق ان افراد نے 10 جنوری 2015ء کو منامہ کے نزدیک واقع ایک گاؤں شخورہ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

اسی عدالت نے بدھ کو پانچ اور ملزموں کو دہشت گردی کے مقاصد کے لیے دھماکا خیز مواد درآمد کرنے اور رکھنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔