.

مراکش کے بادشاہ نے منامہ کے لوگوں کو حیران کر دیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات کے حکمراں اکثر و بیشتر عوام کے درمیان اچانک نمودار ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ تاہم اس بار مراکش کے بادشاہ محمد السادس بھی اماراتی حکمرانوں سے پیچھے نہیں رہے۔ وہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک تجارتی کمپلیکس میں سادہ لباس اور شاہی پروٹوکول کے بغیر پہنچ گئے جس پر وہاں آنے والے لوگ انہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مراکش کے حکمراں کمپلیکس کے مختلف حصوں میں گھومے پھرے اور وہاں شہریوں اور مقیمین کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

یاد رہے کہ مراکشی فرماں روا ان دنوں بحرین کے سرکاری دورے پر ہیں اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ محمد السادس کے حالیہ دورے کو سرکاری اور عوامی سطح پر شان دار استقبال کے علاوہ بحرینی صحافت کی جانب سے بھی بھرپور تحسین حاصل ہوئی ہے۔