.

سعودی عرب: ٹرین اور ٹرک میں تصادم سے دو افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے الخرج گورنری کے علاقے میں جمعرات کے روز ایک ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ریاض سے جنوب کی سمت میں 80 کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرک پھاٹک سے ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ سامنے آنے والی ٹرین کی زد میں آگیا۔

سعودی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹکر سے ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا معاون شدید زخمی ہوا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے ٹریفک حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام نےشہریوں سے کہا ہے کہ وہ ریلوے لائنوں کو عبور کرتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔