سعودی دلہنوں کو نکاح نامے کی کاپی دینا لازمی قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت انصاف کے مطابق اب نکاح ناموں کی ایک کاپی خواتین کے حوالے بھی کی جائے گی۔

وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نکاح خوان کو نکاح نامے کی ایک کاپی خاتون کے حوالے کرنا ہوگی تاکہ اسے اپنے حقوق اور نکاح کی شرائط کے حوالے سے مکمل علم ہو۔

وزارت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنا اور نکاح کے طریقہ کار سے ان کی روشنائی کروانا ہے۔

اس فیصلے کا یہ مقصد بھی بیان کیا گیا ہے کہ خواتین کو اپنے خاوند کے ساتھ کسی بھی جھگڑے کی صورت میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے نکاح نامے کی کاپی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں