امریکا میں بس ہائی جیک، ایک راہ گیر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کل منگل کے روز ایک مبینہ ذہنی مریض نے لوکل مسافر بس ہائی جیک کرنے کے بعد اسے ایک پٹرول اسٹیشن کی طرف لے جاتے ہوئے راہ گیرکو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں راہ گیر ہلاک ہوگیا۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے بس میں سوار ہو کر گن پوائنٹ پر ڈرائیور کو اس کی سیٹ سے اٹھایا اور بس کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد اسے قریب ہی واقع ایک پٹرول پمپ کی طرف لے گیا۔ پٹرول اسٹیشن کی جانب جاتے ہوئے اس نے ایک راہ گیر کو کچل ڈالا جو شدید زخمی ہوا تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس چیف کاتھی لانیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے علاقے میں بس میں سوار ایک شخص نے ڈرائیور پر حملہ کر کے اسے اس کی سیٹ سے ہٹا دیا اور بس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد کوئی تین منٹ کی مسافت پر واقع ایک پٹرول اسٹیشن پر پہنچایا۔ لانیر نے بتایا کہ بس ہائی جیک کرنے والا شخص ذہنی طورپر حد درجہ مضطرب اور بے چین لگ لگ رہا ہے۔ اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کی شناخت نہیں کی۔ زخمی بس ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ تاہم اس سارے ہنگامے میں بس میں موجود مسافر محفوظ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں