بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پرشاہ سلمان آبدیدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اپنے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ راکان کی دارالحکومت ریاض کے اسکینڈری اسکولوں میں شاندار کامیابی پر اپنی خوشی ضبط نہ کرسکے اور بھری محفل میں بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض میں اسکینڈری اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء طالبات کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں دیگر بچوں کے والدین کی طرح شہزادہ راکان کی طرف سے ان کے والد بزرگوار شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دوسرے والدین کی طرح بچوں کے لیے اپنا خصوصی پیغام بھی دیا۔

شاہ سلمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہاں صرف راکان کے والد کی طرف سے نہیں بلکہ تمام بچوں کے والدین کی حیثیت سے حاضر ہوا ہوں‘۔

قبل ازیں شاہ سلمان نے اسکینڈری تعلیمی مراحل کی تکمیل کرنے والے طلباء سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اس وقت سے ان کی اولین ترجیح رہی ہے جب وہ ریاض کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

تقریب میں شہزادہ راکان نے اپنے والد کو تلوار پیش کی۔ بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر شاہ سلمان آبدیدہ ہوگئے۔ تقریب میں شاہ سلمان بچوں، ان کے والدین، حکومتی عہدیداروں اور وزراء میں گھل مل گئے، جہاں طلباء نے شاہ سلمان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں