عراق: داعش سے لڑائی میں امریکی نیوی سیل ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عراق کے شمالی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے کرد فورسز کے خلاف لڑائی کے دوران امریکی نیوی کے ایک سیل کمانڈو کو ہلاک کردیا ہے۔

2014ء میں امریکا کی عراق میں داعش مخالف مہم میں شرکت کے بعد یہ تیسرے ایلیٹ فوجی کی ہلاکت ہے۔امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے جرمنی کے دورے کے موقع پر اس فوجی کی ہلاکت کا خود اعلان کیا ہے اور اسے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

امریکا کے ایک دفاعی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ مرنے والا فوجی نیوی سیل تھا۔نیوی سیلز کو خصوصی کارروائیوں کے لیے امریکا کے سب سے زیادہ تربیت یافتہ اور اہل دستے قرار دیا جاتا ہے اور وہ خطرناک سے خطرناک مشن انجام دینے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

پینٹاگان نے اس فوجی کی شناخت اور عہدہ ظاہر نہیں کیا ہے۔تاہم امریکا کی ریاست ایریزونا کے گورنر ڈوگ ڈیوسے نے اس کی شناخت چارلی کیٹنگ چہارم کے نام سے کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ فونیکس میں ہائی اسکول میں پڑھتا رہا تھا۔

جنوبی کیلی فورنیا میں اخبار دا سان ڈیاگو یونین ٹرائبیون نے بے نامی سیلز اور ان کے خاندان کے ارکان کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراق میں داعش سے لڑائی میں ہلاک ہونے والا فوجی کیٹنگ ایک بنک کار چارلس کیٹنگ جونیئرز کا پوتا تھا۔مسٹر چارلس نے 1980ء میں امریکا میں بچتوں اور قرضے سے متعلق اسکینڈل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس اسکینڈل نے پانچ امریکی سینیٹروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

کرد فورسز البیش المرکہ کے ایک سینیر عہدے دار نے بتایا ہے کہ امریکی سیل شمالی عراق میں واقع قصبے تل عسقوف کے نزدیک داعش کے خلاف لڑائی میں ہلاک ہوا تھا۔یہ قصبہ داعش کے گڑھ موصل سے اٹھائیس کلومیٹر دور واقع ہے۔

داعش کے جنگجوؤں نے منگل کی صبح ایک بھرپور حملے کے بعد اس قصبے پر قبضہ کر لیا تھا لیکن بعد میں البیش المرکہ نے انھیں امریکا کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں کی مدد سے پسپا کردیا تھا۔امریکا کے ایک فوجی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اتحاد کے ایف 15 لڑاکا جیٹ اور ڈرونز نے داعش پر بیس سے زیادہ فضائی حملے کیے تھے۔

اس امریکی نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا ہے کہ نیوی سیل براہ راست گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا اور اس وقت وہ عراق میں مقامی فورسز کی معاونت اور رہ نمائی کے مشن پر تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں