بشارالاسد ہمارے اتحادی نہیں: لافروف

دمشق کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کررہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد ماسکو کے اتحادی نہیں ہیں مگران کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ تعاون کررہاہے۔

روسی خبررساں ادارے کی جانب سے نقل کردہ بیان میں لافروف کا کہنا ہے کہ بشارالاسد ہمارے حلیف نہیں۔ ہم دمشق کی مدد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت اور شام کو بچانے کے لیے کررہے ہیں۔ شام کو روس کا ایسا اتحادی نہیں قرار دیا جاسکتا جیسا کہ ترکی امریکا کا اتحادی ہے۔

روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے دوست ممالک کا اجلاس آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہوگا جس میں دمشق حکومت کی مدد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں