.

سعودی بن لادن گروپ کو حکومتی منصوبوں میں کام کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے معروف بن لادن گروپ میں ذرائع نے ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری ایک نئے آرڈیننس کے تحت گروپ کی ایک مرتبہ پھر سے درجہ بندی عمل میں لائی گئی ہے اور اب بن لادن گروپ کو نئے حکومتی منصوبوں کو حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ پیش رفت مکہ مکرمہ میں بن لادن گروپ کے زیراستعمال کرین گرنے کی تحقیقات کے بعد گروپ پر عائد کی گئی پابندی کے آٹھ ماہ بعد سامنے آئی ہے۔

مذکورہ غیرملکی ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد "بن لادن" گروپ کے سینئر ڈائریکٹرز پر عائد سفر کی پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ سے سعودی روزنامے "الوطن" میں جمعرات کی صبح شائع ہونے والی اس خبر کی تصدیق ہوجاتی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بن لادن گروپ کو سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے داروں کی درجہ بندی میں پھر سے شامل کرلیا گیا ہے۔

روزنامے نے شہری ہوابازی کی کمیٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اس پیش رفت کے بعد بن لادن گروپ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منصوبے کا کام دوبارہ سے شروع کردے گا۔