.

مکہ :نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ مکہ کے اسی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے جمعرات کو مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تھی اور اس میں چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

سعودی وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ''کارپورل خلاف آل حریثی مکہ کے مغربی علاقے میں جمعرات کی شب ایک اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور تھے،اس دوران انھیں کسی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے''۔

اس واقعے سے چند گھنٹے قبل مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان واقعے علاقے میں پولیس افسروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور پولیس افسروں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکوں سے اڑا دیا تھا۔

ادھر ساحلی شہر جدہ میں بھی پولیس نے اسی طرح کی ایک اور چھاپا مار کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔