.

سعودی عرب میں پہلی بار تفریح عامہ کے ادارے کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خام الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تازہ شاہی فرمان کے تحت نہ صرف کابینہ میں غیر معمولی رد وبدل کیا گیا ہے بلکہ ملک میں پہلی بار تفریح عامہ کے ادارے کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت سابق وزیر صحت حمد بن عقیل الخطیب کو تفریح عامہ کے ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق یہ ادارے ملک میں تفریح سے متعلق تمام امور کی نگرانی کرے گا۔ ادارے کا ایک بورڈ آف ڈائریکٹر قائم کیا جائے گا جس کے سربراہ کا انتخاب خود سعودی فرمانروا کریں گے۔

شاہی فرمان کے تحت ملک میں تفریح عامہ کے ادارے کےقیام پر سوشل میڈیا پر مثبت رد عمل سامنے آیا ہے اور شہریوں نے شاہ سلمان کے اس فیصلے کی غیر معمولی تحسین کی ہے۔

خیال رہے کہ شاہی فرمان کے تحت احمد عقیل الخطیب کو شاہی دیوان کے مشیر کے عہدے سے ہٹا کر کابینہ سیکرٹریٹ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ انہں ایک وزیر کے مساوی مراعات اور حقوق حاصل ہیں۔ وہ ماضی میں سعودی عرب کے وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔