سعودی کابینہ کے 6 وزراء فارغ، تین کو نئے قلم دان عطا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تازہ شاہی فرمان کے تحت کابینہ میں شامل چھ وزیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان میں سے تین کو نئے قلم دان وزارت سونپے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر صحت انجینیر خالد الفالح، وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ماجد القصبی اور وزیر مواصلات وسائل نقل وحمل انجینیر عبداللہ المقبل کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی طرح شاہی فرمان کے تحت وزیر صنعت وتجارت ڈاکٹر توفیق الربیعہ ، وزیر حج ڈاکٹر بندر حجار اور وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل انجینیر علی النعیمی کو بھی ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فوزان الربیعہ کو وزارت صنعت وتجارت سے ہٹا کر وزیرصحت مقررکیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ماجد القصبی کو وزیر تجارت اور انجینیر خالد الفالح کو توانائی ،صنعت اور قدرتی وسائل کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں