شام کے شمال میں ترکی کی گولہ باری ، 55 "داعشی" ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کی دو نیوز ایجنسیوں "دوآن" اور "اناضول" کے مطابق شام کے شمال میں ترکی کی فوج کی جانب سے گولہ باری کے نتیجے میں داعش تنظیم کے 55 جنگجو مارے گئے۔

تفصیل کے مطابق ہفتے کی شام حلب شہر کے شمال میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے دوران تین گاڑیاں اور تین راکٹ لانچنگ پیڈ بھی تباہ ہوئے۔

ادھر ترکی کے اخبارات نے بتایا ہے کہ ترکی کی فوج کی ایک اسپیشل فورس ٹیم نے شامی اراضی میں داخل ہوکر سروے اور جانچ پڑتال کی کارروائیاں کیں۔ یہ کارروائیاں ان راکٹ لانچنگ پیڈوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے سلسلے میں ابتدائی قدام کے طور پر کی گئیں جن کو شام کی جانب سے ترکی کے شہر کیلیس پر راکٹ باری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ترک حکومت کے نزدیک سمجھے جانے والے ایک روزنامے کے مطابق ترکی کی اسپیشل فورس ٹیم نے امریکا اور روس کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ شامی اراضی میں 4 گھنٹے تک آپریشن جاری رکھا۔ روزنامے نے واضح کیا کہ اس کارروائی کی منصوبہ بندی 10 روز پہلے کی گئی تھی۔ اس کے تحت 15 سے 20 فوجی اہل کاروں پر مشتمل سروے یونٹ ترکی کے شہر کیلیس سے 14 کلومیٹر دور واقع چیک پوسٹ سے شامی اراضی میں داخل ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں