.

ڈونلڈ ٹرمپ "اسلام سے ناواقف" ہیں : صادق خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایسا نظر آرہا ہے کہ لندن کے نومنتخب میئر صادق خان اور امریکی صدارتی انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان "امریکا میں مسلمانوں کے داخلے" کے پس منظر میں الفاظوں کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔

منگل کے روز صادق خان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا جواب دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ (صدر بننے کی صورت میں) لندن کے نئے مسلمان میئر کے امریکا میں داخل ہونے کے لیے انہیں استثنائی طور پر اجازت دے دیں گے۔

صادق خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار کا منصوبہ "اسلام سے ناواقفیت سے متصف ان کے ویژن" کا عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے امن کو خطرہ ہوگا کیوں کہ ٹرمپ نے "معتدل مسلمانوں کو پکارا ہے جو اسلام کی مرکزی طور پر نمائندگی کرتے ہیں، اس چیز کو دہشت گرد اپنے مفاد میں بھی استعمال کرسکتے ہیں"۔

لندن کے روزنامے "ایوننگ اسٹینڈرڈ" سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ "یہ معاملہ میرے اکیلے سے متعلق نہیں بلکہ میرے دوست، خاندان اور مجھ سے ملتے جلتے پس منظر کے حامل دنیا کے کسی بھی مقام پر رہنے والے شخص سے متعلق ہے"۔ انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ " ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے گرد موجود لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مغرب کی آزادانہ اقدار معتدل اسلام کے ساتھ نہیں چل سکتیں، لندن کے میئر کے انتخابات نے ثابت کردیا کہ یہ مفروضہ غلط ہے"۔

یاد رہے کہ برطانوی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان گزشتہ جمعے کے روز لندن کے میئرشپ انتخابات کو جیت کر اس منصب کو سنبھالنے والے پہلے مسلمان بن گئے ہیں۔

صادق خان (45 سالہ) کا مقابلہ ارب پتی قدامت پسند زیک گولڈ اسمتھ (41 سالہ) کے ساتھ تھا۔ پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سابق وزیر صادق خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ برطانوی دارالحکومت کو درپیش مسائل کا پوری تندہی کے ساتھ مقابلہ کریں گے جن میں رہائشوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، گنجان ذرائع مواصلات اور آلودگی سرفہرست ہیں۔ آخری 8 برسوں کے دوران لندن کی آبادی میں تقریبا 9 لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی دارلحکومت کی مجموعی آبادی 86 لاکھ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ لندن کے نئے میئر اکتوبر 1970 میں ایسے پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے جو ہجرت کر کے برطانیہ آگیا۔ ان کے والد نے برطانوی دارالحکومت میں بطور بس ڈرائیور کام کیا۔ صادق خان اپنے بہن بھائیوں کے ساتح ٹووٹنگ کے علاقے میں پروان چڑھے۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔