یمن: داعش کا المکلا میں خودکش کار بم حملہ ،10 فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے ساحلی شہر المکلا میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں دس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

داعش نے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ایک جنگجو نے جمعرات کو سرکاری فوجیوں کے نزدیک اپنی بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا ہے۔

طبی ذرائع نے قبل ازیں بتایا کہ المکلا میں بندرگاہ خلاف کے نزدیک واقع ایک نیول کیمپ پر خودکش کار بم دھماکا ہوا ہے۔انھوں واقعے میں دس فوجیوں کی ہلاکت اور پندرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں