امریکا نے لیبیا میں داعش مخالف فوجی دستے اتار دیئے

اسپیشل ٹاسک فورس دستے مصراتہ اور بنغازی میں موجود ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں تیزی سے زور پکڑتی ہوئی انتہا پسند تنظیم داعش کی سرکوبی کے لئے امریکا کی اسپیشل ٹاسک فورس نے کمر کسی لی ہے۔

امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' نے حکام کے حوالے سے اپنی حالیہ رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی اسپیشل ٹاسک فورس کے دستے گزشتہ سال کے اواخر سے ہی سورش زدہ ملک لیبیا کے دو مختلف مقامات پر اڈے قائم کر چکے ہیں۔

اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا 25 افراد پر مشتمل امریکی فوج کا خصوصی دستہ بنغازی اور مصراتہ شہروں کے پاس موجود ہے جہاں وہ اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر ممکنہ خطرات کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں