.

حوثیوں نے یمنی فوج کا بریگیڈ کمانڈر یرغمال بنا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی فوج کے خلاف برسرپیکار حوثی ملیشیا کے باغیوں نے عمران گورنری میں ایلیٹ بریگیڈ کے کمانڈر کرنل حمید التویتی کو اغواء کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ التویتی کے کمان میں لڑنے والے بریگیڈ کے فوجی افسروں اور جوانوں نے مئی کے آغاز پر انقلابی ملیشیا کے دستوں پر حملہ کیا تھا۔

العربیہ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حوثی نمائندوں نے بریگیڈ کمانڈر اور ان کے ساتھی فوجی افسروں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ملاقات کے وقت حوثیوں کی نیت میں فتور آ گیا اور انہوں نے مذاکرات کے لئے آنے والے فوجیوں کو یرغمال بنا لیا اور بعد ازاں انہیں اپنے زیر کمان صنعاء شہر منتقل کر دیا۔

آخری اطلاعات آنے تک یرغمالی فوجیوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں اغوا کار کہاں لے گئے ہیں۔