سعودی عرب: غیرملکی خاندان کے پانچ افراد کی پُراسرار موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط میں ایک تارک وطن خاندان کے پانچ افراد جمعرات کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

صوبہ عسیر کے پولیس ترجمان زید القحطانی نے بتایا ہے کہ ایک میاں بیوی اور ان کے تین بچوں کی مسخ شدہ لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ان کے گھر سے تعفن اور سڑاہند اٹھنے کے بعد ہمسایوں نے پولیس سے رابطہ کیا تھا اور پولیس نے آکر ان کی لاشیں نکالی ہیں۔

پولیس کے مطابق ان کے مکان کے دروازے اندر سے بند تھے۔فوری طور پر ان پانچوں افراد کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ اس خاندان کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ادارہ تحقیقات اور پبلک پراسیکیوشن کو بھی اس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں