.

مانچسٹر یونائیٹڈ کے میچ سے قبل بم کی افواہ ،اسٹیڈیم خالی

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جانے والا پریمیئر لیگ کا میچ مشبہ پیکٹ ملنے کے بعد ملتوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے شہر اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹ بال پریمئیر لیگ کے ایک میچ سے قبل مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد اسٹیڈیم کو خالی کرا لیا گیا ہے اور میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ کے نارتھ ویسٹ کوارڈینٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن ماؤتھ کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا جانے والا تھا لیکن اس کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم سے ایک مشتبہ پیکٹ ملا تھا اور اس پر فوج کے ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے مشتبہ مواد کو اپنے قبضے میں لے کر تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے بہ حفاظت نکال لیا ہے اور سکیورٹی کے پیش نظر میچ کو ملتوی کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کے لیے اقدامات کررہی ہے لیکن اس سے قبل ہماری ترجیح اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ لوگوں کو اس علاقے کی جانب جانے سے گریز کرنا چاہیے۔اتوار کو پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ معمول کے مطابق کھیلے جارہے تھے۔پریمیئر لیگ کا کہنا ہے کہ وہ ملتوی کیے گئے اس میچ کے جلد دوبارہ انعقاد کے لیے انتظامات کرے گی۔اس نے اس ناخوشگوار صورت حال پر تماشائیوں سے معذرت کی ہے۔

یونائیٹڈ کا مانچسٹر سٹی کے ساتھ پریمئیر لیگ میں چوتھی پوزیشن اور چیمپئن لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کا مقابلہ ہے لیکن یونائیٹڈ کے لیے یہ تبھی ممکن ہوگا اگر وہ بورن ماؤتھ کی ٹیم کو شکست دے دے اور مانچسٹر سٹی کی فٹ بال ٹیم سوانسی سے ہار جائے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس نے مشتبہ مواد کو اپنے قبضے میں لے کر تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے بہ حفاظت نکال لیا ہے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے مشتبہ مواد کو اپنے قبضے میں لے کر تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے بہ حفاظت نکال لیا ہے۔