سعودی عرب اور امارات کے مابین رابطہ کونسل کے قیام کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب اور خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے رابطہ کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کل سوموار کو جدہ میں السلام شاہی محل میں ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

رابطہ کونسل کی تشکیل کی یاداشت پر سعودی عرب کی جانب سے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر نزار بن عبید مدنی اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے نیشنل ڈیفنس کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی بن محمد الشامسی نے دستخط کیے۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے شاہ سلمان سے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور عالمی اور علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد زاید ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ کل سوموار کو شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے تھے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے ان کا استقبال کیا۔

شاہ سلمان اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، جدہ کے گورنر ڈاکٹر ھانی بن محمد ابو راس، سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور مکہ مکرمہ کے پولیس چیف میجر جنرل عبدالعزیز الصولی بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں