لیبی حکومت کی مسلح امداد کا امریکی مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عالمی برادری سے لیبیا کی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبیا کی حکومت پر اسلحہ کے حصول پرپابندیوں کا اب کوئی جواز نہیں رہا ہے۔ عالمی برادری لیبیا کی قومی حکومت کو تسلیم کرتی ہے تو اس کے استحکام کے لیے اسلحہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویانا میں اطالوی اور لیبی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں جان کیری نے کہا کہ لیبیا کی قومی حکومت کو شدت پسند گروپ دولت اسلامی "داعش" کے خلاف جنگ جاری رکھنی چاہیے اور عالمی برادری کو اس جنگ میں لیبیا کی بھرپور مادی، معنوی اور اسلحہ سے مدد کرنی چاہیے۔ تاہم انہوں نے لیبیا میں بری فوج کی روانگی کی تردید کی اور کہا کہ ہم اپنی فوجیں لیبیا میں اتارنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جان کیری کا کہنا تھا کہ لیبیا کو پرامن اور مستحکم ملک بنانے کے لیے مساعی عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر اطالوی وزیرخارجہ پاؤلو جنٹیلونی نے کہا کہ ان کا ملک لیبیا کی حکومت کی ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ ویانا میں 19 ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں لیبیا میں سیاسی استحکام اور لیبی حکومت کی امداد کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے۔ لیبیا میں استحکام کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں لیبیا کی سپریم کونسل کے چیئرمین فائز السراج ، امریکا، اٹلی اور دوسرے ملکوں کے وزراء خارجہ شرکت کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں