صدر اوباما اور طیب ایردوآن کا شامی تنازعے اور داعش مخالف جنگ پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر براک اوباما نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے بدھ کی شب ٹیلی فون پر شام میں جاری جنگ اور داعش کے جنگجوؤں کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر اوباما نے شام میں جنگی کارروائیاں روکنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور مذاکرات کے ذریعے ملک میں سیاسی انتقال اقتدار کے لیے پیش رفت کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
دونوں لیڈروں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران داعش کو شکست دینے،اس کی ترکی ،یورپ اور دنیا بھر میں کہیں بھی حملوں کی صلاحیت کو تہس نہس کرنے کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت سے اتفاق کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں