جرمنی : سعودی سفارت خانے پر "داعش" کے نعرے کی حقیقت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمنی میں سعودی سفارت خانے نے ٹوئیٹر پر زیر گردش تصویر میں دکھائے جانے والے منظر کی تردید کی جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ اس میں انسانی حققوق کے کارکنان کے مظاہرے کے دوران پروجیکٹر کے ذریعے سفارت خانے کی عمارت پر داعش تنظیم کے نعرے کا عکس ڈالا گیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری ٹوئیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ "سعودی سفارت خانہ اس جانب توجہ دلانا چاہتا ہے کہ زیر گردش تصویر جس میں مظاہرین کی جانب سے مملکت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے پروجیکٹر سے سفارت خانے کی عمارت پر روشنی ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے، قطعی طور پر جعلی تصویر ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں