’حادثے سے قبل مصری ہوائی جہاز نے دو بار اپنا رخ تبدیل کیا‘

یونانی میڈیا کا جزیرہ کریٹ کے قریب جہاز کا ملبہ ملنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

یونان کے وزیر دفاع پانوس کامینوز نے کہا ہے کہ پیرس اور قاہرہ کے درمیان دوران پرواز سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے نے حادثے سے قبل دو بار اپنا رخ تبدیل کیا تھا۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کا دو بار تیز موڑ کاٹنا اس بات کا اشارہ ہے کہ ممکنہ طورپر طیارے میں کوئی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

پانوس کامینوز کے مطابق اے 320 ایئر بس نے پہلے ’بائیں جانب 90 ڈگری اور پھر دائیں جانب 360 ڈگری موڑ کاٹا۔‘

یونانی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ مصری مسافر طیارہ ریڈار پر سے غائب ہونے سے پہلے 25,000 فِٹ سے زیادہ نیچے آیا۔

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامینوز کا کہنا تھا کہ طیارے کا رخ کاسوس اور کارباتھوس جزیروں کے جنوب اور جنوب مشرق کی جانب تھا۔ مصر کی فضائی حدود میں دخل ہوتے ہی طیارے نے دفعتاً اپنا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ ایسے لگا کہ پہلے طیارہ بائیں جانب 90 درجے کے زاویے سے مڑا، پھر اچانک 360 درجے کے زاویے سے دائیں جانب اپنا رخ تبدیل کیا۔

ادھر یونانی میڈٰیا نے اطلاع دی ہے کہ سمندر میں دو مشکوک ڈھانچے دکھائی دیے ہیں جو ممکنہ طور پر حادثے کا شکار ہونے والی مصری ہوائی جہاز کے ہوسکتے ہیں۔ تاہم یونانی فضائی سلامتی کے ادارے کی جانب سے مصر ایئر کے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ ملبے کی تردید کی ہے۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" نے بھی اپنی ویب سائیٹ پر سمندر میں زرد اور سفید رنگ کے دو ڈھانچوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں تاہم اورامکان ظاہر کیا ہے کہ یہ تصاویر مصری ہوائی جہاز ہی کی ہوسکتی ہیں۔

یونانی وزارت دفاع کی جانب سے بھی قبل ازیں جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ جزیرہ کریٹ سے 370 کلو میٹر جنوب میں پلاسٹک کے دو ڈھانچے سمندر میں تیرتے دیکھے گیے ہیں۔ امدادی ٹیمیں ان کا جائزہ لے رہی ہیں۔

دوسری جانب مصر کی سول ایوی ایشن کے وزیر نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی سے دہشت گردی کا ممکنہ خطرہ ’زیادہ مضبوط ہے۔‘

شریف فتحی کے مطابق مسافر طیارے کا ملبہ ابھی تک نہیں ملا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طیارے کی تلاش کا کام کرنے والی ٹیموں نے طیارے کو ملبے کو دیکھا ہے۔ لاپتہ ہونے والے مصری طیارے کی وسیع پیمانے پر تلاش کا کام جاری ہے۔

یونان اور مصر کی مسلح افواج لاپتہ ہونے والے طیارے کو تلاش کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں جب کہ فرانس نے کشتیاں اور جہاز بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں