امام کعبہ نے مقدس مقامات پر سازشوں سے متنبہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ کی مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے مقدس مقامات پر اپنے سیاسی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرنے والے معتمرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دین کے پیروکاروں کے درمیان الجھن، فرقہ بندی اور بغاوت کے بیج بونے سے باز رہیں۔

جمعہ کے خطبے شیخ بن حمید کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کسی شخص یا تنظیم کو مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اجازت اور حج وعمرہ کی سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا "حکومت اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کو تیار ہے اور سعودی قوم، اس کے شہریوں اور تارکین وطن کو درپیش کسی بھی خطرے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کو تیار ہے۔"

شیخ بن حمید سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ افراد جھوٹ اور افواہوں کا سہارا لیتے ہوئے معتمرین کے درمیان افراتفری پھیلا کر بغاوت کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ بن حمید نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ان افراد سے متنبہ رہیں اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو کہ اسلامی تعلیمات کے برعکس ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں