’خامنہ ای مہدی منتظر سے مسلسل ربطے میں ہیں‘

امام مہدی سے رابطہ سپریم لیڈر کی کامیابی کا راز ہے: ایرانی عالم دین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران میں بنیاد پرستوں کے مقرب اور حکومت نواز ایک سرکردہ شیعہ عالم دین نے دعویٰ کیا ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای امام مہدی منتظر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شیعہ عالم دین آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے قم شہر میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر کی کامیابیوں کے دیگر اسباب میں ایک اہم وجہ ان کا مسجد جمکران میں امام الزمان [امام مہدی] کے ساتھ مسلسل رابطہ بھی ہے۔

خیال رہے کہ اہل تشیع امام مہدی منتظر کے لیے امام الزمان کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ ان کے عقیدے کے مطابق وہ امام غائب ہیں اور ان کا ظہور آخری زمانے میں ہوگا۔

جہاں تک مسجد جمکران کا تعلق ہے تو اس کا قیام بھی کچھ لوگوں کی خوابوں کی وجہ سے عمل میں لایا گیا تھا۔ موجودہ ایرانی رجیم نے اس مسجد کو خاص اہتمام دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مسجد امام مہدی کی ہدایت پر تعمیر کی گئی ہے۔

سپریم لیڈر کے مقرب آیت اللہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ماضی میں مسجد جمکران ایک چھوٹی مسجد تھی جس میں صرف ایک داخلی دروازہ تھا۔ مگر آج اس مسجد میں امام مہدی کے کروڑوں عشاق عبادت کرنے کے خواہاں ہیں۔

آیت اللہ علی مکارم شیرازی پہلے شخص نہیں جنہوں نے سپریم لیڈر اور امام مہدی کے درمیان رابطے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل کئی دوسرے سرکردہ شیعہ علماء اسی طرح کے دعوے کرتے رہے ہیں۔ انہی میں ابو القاسم خزعلی نامی ایک عالم دین بھی شامل رہے ہیں۔ وہ گذشتہ سال انتقال کرگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں