بارودی سرنگ کا دھماکا، سعودی سرحدی محافظ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک محافظ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے جازان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے اور اس میں سرحدی محافظوں کی دو گشتی پارٹیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔وہ اس وقت سرحدی علاقے میں ایک شاہراہ سے گزررہی تھیں۔

دھماکے میں ایک محافظ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔تینوں زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ بارودی سرنگ وہاں حال ہی میں نصب کی گئی تھی یا سرحدی علاقے میں مارچ میں حوثی باغیوں اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی سے قبل بچھائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں سعودی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مارچ میں مفاہمت طے پانے کے بعد سے صورت حال پُرامن ہے اور حوثی ملیشیا نے یمن کے شمالی علاقے سے سعودی علاقے کی جانب گولہ باری نہیں کی ہے۔اس جنگ بندی کے بعد ہی کویت میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی تھی۔یہ اور بات ہے کہ ان مذاکرات میں ابھی تک کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں