بزرگ اور معذور افراد کے لئے سعی کی ادائیگی آسان!

صفہ اور مروہ کے درمیان طواف کے لئے برقی سواری فراہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے جملہ امور کے ذمہ دار پریزیڈنسی نے صفہ اور مروہ کے درمیان سعی میں بزرگ اور معذور افراد کی سہولت کی خاطر بجلی سے چلنے والی خصوصی گاڑیاں مہیا کردی گئی ہیں۔

ان گاڑیوں میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور انہیں 100 سعودی ریال کے بدلے کرایے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک فرد کے لئے اس کا کرایہ 50 ریال ہوگا۔

مکہ کے مقامی اخبار 'المدینہ' کے مطابق اس منصوبے کے آغاز میں ماہ رمضان کے دوران پچاس گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ ان مزید کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں صرف انہی معتمرین کو فراہم کی جائیں گی جو انہیں خود چلا سکیں گے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں باضابطہ رسید پر جاری کی جائیں گی جن میں اس گاڑی کو استعمال کرنے والے کا نام اور اس کا پاسپورٹ نمبر درج ہوگا۔ ان گاڑیوں کو کسی بھی نقصان کی صورت میں استعمال کرنے والے زائرین کو اس کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں