.

عجیب الخلقت سر والے بنگالی بچے کی کامیاب سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بنگلہ دیش کے ایک عجیب الخلقت سر والے کم سن بچے کی بھارت میں کامیاب سرجری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اس کی کھوپڑی کا سائز چھوٹا کیا گیا ہے۔ عجیب و غریب بیماری کے شکار بنگالی بچے کا سر اس کی سرجری سے قبل فٹ بال کے برابر تھا تاہم اب اسے چھوٹا کر لیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق انوکھی بیماری کے شکار بنگالی بچے کے سر کا حجم اور وزن دو سال میں تین گنا بڑھا یہاں تک کہ سر کا وزن 21 پاؤنڈز یا نو کلو گرام ہوگیا۔

بچے کے سر کے حجم کے بڑھنے سے اس کے لیے کھانا، پینا اور حرکت کرنا بھی مشکل ہوگیا۔ بچے کے والدین نے مقامی اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے رجوع کیا مگر ڈاکٹر بھی بچے کی انوکھی بیماری پر سرپکڑ کر بیٹھ گئے تھے اور اس کا کوئی حل نہیں نکال سکے۔

طویل غور خوض اور طبی تحقیق کے بعد بچے کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ والدین کے مطابق بچے کے سرمیں سیال مادوں کے بڑھ جانے سے اس کی کھوپڑی کا حجم بڑھتا گیا، جس کے نتیجے میں بچے کے دماغ پر دباؤ پڑا اور اس کے جسم کے دوسرے اعضاء بھی متاثر ہوئے تاہم اب اس کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور بچہ پہلے سے بہتر ہے۔