سعودی عرب : طائف جیل کے محافظ کے قاتل کا سرقلم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حکام نے طائف کی جیل کے ایک سکیورٹی محافظ کے قتل کے جُرم میں مجرم فہد بن بکر ہوساوی کا سرقلم کردیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق مجرم نے مئی 2013ء میں طائف کی تفتیشی جیل کی ایک کوٹھڑی پر فائرنگ کردی تھی جس سے کارپورل عبدالغنی الثبیتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

افریقی ملک نیجر سے تعلق رکھنے والے فہد ہوساوی نے جیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران فائرنگ شروع کی تھی۔مجرم پر قتل عمد کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔وزارت داخلہ کے مطابق مجرم کا طائف میں اتوار کو سرقلم کیا گیا ہے۔

طائف جیل پر حملے میں قتل ہونے والے کارپورل عبدالغنی الثبیتی کی فائل تصویر
طائف جیل پر حملے میں قتل ہونے والے کارپورل عبدالغنی الثبیتی کی فائل تصویر
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں