.

کیری اور لاوروف کا شام میں مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا اور روس کے وزراء خارجہ شام میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے خلاف مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلیفون پر ماسکو میں اپنے ہم منصب سیرگئی لاوروف سے بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں میں ہونے والی ملاقات میں شام کا مسئلہ سرفہرست رہا۔

دونوں رہ نماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ شام میں جنگ بندی کے دائرے سے باہر آنے والے شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

ادھر روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سیرگی لاوروف کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں شدت پسندوں کو شام میں داخلے سے روکنے کے لیے شام کی ترکی سے متصل سرحد سیل کرنے اور یوکرائن کے تنازع پر بھی بات چیت کی گئی۔