.

’الاھلی فٹ بال کلب‘ کے لیے سعودی ’شاہی ٹرافی‘ کا اعزاز

شاہ سلمان کی اسٹیڈیم آمد، کھلاڑیوں کو اپنے ہاتھ سے ٹرافی پیش کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے الاھلی فٹ بال کلب کی جانب سے اپنے حریف النصر فٹ بال کلب کے خلاف کھیلے گئے فٹ بال میچ میں فاتح قرار پانے کے بعد سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز کی جانب سے فاتح ٹیم کو ’شاہی ٹرافی‘ سے نوازا۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز جدہ میں کھیلے گئے فٹ بال مقابلے میں الاھلی فٹ بال کلب نے اضافی وقت میں 1-2 کے مقابلے میں النصر کلب کو ہراکر اس پر فتح حاصل کی تھی۔

میچ دیکھنے شاہ سلمان خود جدہ کے شاہ عبداللہ الجوھرہ المشعۃ اسٹیڈیم پہنچے۔ اس وقت دونوں ٹیموں کے درمیان آرام کے لیے مختصر وقفہ جاری تھا۔ بعد ازاں الاھلی فٹ بال کلب کی جانب سے میچ جیتنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور فاتح ٹیم کو ’’شاہی کپ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔

شاہ سلمان کی جانب سے الاھلی کو شاہی ٹرافی سے نوازنے کا تاریخ کا یہ 13 واں واقعہ ہے۔ الاھلی کلب نے حالیہ کامیابی النصر کےجبڑوں سے چھین کرحاصل کی۔

قبل ازیں کئی مواقع ہاتھ سے کھو دینے کے بعد الاھلی کے کھلاڑیوں نے حریف النصر کلب کی ٹیم پر مختصر سبقت لی جب کہ النصر کی جانب سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر وہ مخالف ٹیم کو کسی خطرے ناک اسکور کا ہدف دینے میں ناکام رہے۔

الاھلی گروپ میچ شروع ہونے کے 14ویں منٹ میں اس وقت خطرناک ہدف میں پھنس گئے جب ٹیم کے کپتان تیسیر الجاسم نے فٹ بال پنیلٹی ایریا میں وصول کیا اور اسے روکنے کی پوری کوشش کی مگر فٹ بال ہدف سے باہر ہوگیا۔

میچ کے 20 ویں منٹ میں الاھلی کے کھلاڑی سلمان الموشر نے اپنے ساتھی کھلاڑی عمر السوامہ کے پھینکے بال کو کامیابی سے ہدف میں پھینکا اور اگلے ہی لمحے الحارس عبداللہ الغنزی کے بال کو بڑی مشکل سے روکنے میں کامیاب رہے۔

میچ مشکل ترین مراحل سے گذرتے ہوئے 115 ویں منٹ میں پہنچ کر فیصلہ کن صورت اختیار کرگیا جب اسپانوی ریفری کارلوس فیلاسکو نے سیٹی بجا کر الاھلی کلب کی النصر پرفتح کا اعلان کیا۔