.

عراق میں ترک فوج کسی بھی صورت قبول نہیں: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی حکومت نے عراق میں ترک فوج کی مداخلت شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ نے وزیرخارجہ سیرگی لاوروف کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ماسکو ترکی کی عراق میں فوجی مدخلت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم ترکی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عراق سےاپنی فوجیں فورا واپس بلائے۔

لافروف کا کہنا ہے کہ عراق میں ترک فوج کی موجودگی ہمیں کسی صورت میں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طورپر ترک جو کچھ کررہے ہیں وہ اس سے زیادہ کے مستحق ہیں جو ہمارے مغربی اتحادیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔