.

امریکا: ریفرجریٹر خریدنے پر اندر سے خاتون کی لاش برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی ریاست میری لینڈ کے قصبے گولڈزبورو میں ایک خاتون شہری نے 30 ڈالر میں پرانا ریفرجریٹر خریدا تو وہ اس کو ایک انتہائی منافع بخش ڈیل سمجھ کر پھولے نہیں سما رہی تھی۔ تاہم وہ اس وقت حیران رہ گئی جب ریفرجریٹر کھولنے پر اس میں سے خاتون کی پڑوسن کی لاش نکلی۔

خاتون نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا اور آگاہ کیا کہ ریفرجریٹر میں سے انسانی باقیات ملی ہیں۔ پولیس لاش کی شناخت میں کامیاب ہوگئی جو ریفرجریٹر کی خریدار خاتون کی سابقہ پڑوسن 75 سالہ ایرما اینروش کی تھی۔

امریکی خاتون نے یہ ریفرجریٹر مئی کے آغاز میں ایمرا اینروش کی بیٹی مارسیلا جین لی سے خریدا تھا۔ تاہم اس نے ریفرجریٹر کو تین ہفتے گزرنے کے بعد پہلی مرتبہ کھولا۔

پولیس اس وقت 56 سالہ مارسیلا جین لی کو تلاش کر رہی ہے کیوں کہ اس نے اپنی والدہ کی وفات کی اطلاع نہیں دی جو اس کے ہمراہ رہتی تھیں۔ ابھی تک موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جب کہ پولیس کے مطابق لاش پر کسی مجرمانہ کارروائی کا بھی نشان نہیں ہے۔

لاش کے ریفرجریٹر میں پہنچنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔