.

سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ریاستوں میں پیر کو پہلا روزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ پیرکو ہو گا۔ سعودی شرعی کونسل اور دبئی کی اسلامی کونسل کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے ساتھ ہی عرب ممالک میں نماز تراویح کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین، کویت، قطر سمیت متعدد خلیجی ریاستوں میں کل پہلا روزہ ہے۔ نیز اردن اور مقبوضہ فلسطین میں بھی پیر کے روز پہلا روزہ ہو گا۔ جاپان ، انڈونیشیا اور ملائشیا کے مسلمان بھی پیر کے روز پہلا روزہ رکھیں گے۔

سلطنت آف عمان میں رمضان المبارک کا چاند کہیں نظر نہیں آیا ، مسقط میں پہلا روزہ منگل کے روز ہو گا۔ برطانیہ کے مسلمان بھی پہلا روزہ پیر کے روز رکھیں گے۔