.

ترکی کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکا ،9 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے مشرقی صوبے تنچیلی میں سرکاری ملازمین کے مکانوں کے نزدیک کار بم دھماکے میں نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تنیچلی کے ضلع اواچیک میں مقامی عدالتوں میں کام کرنے والے ملازمین کی رہائش گاہوں کے نزدیک بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں کرد باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گذشتہ سال جولائی میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے جھڑپیں جاری ہیں اور کرد باغی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں یا سرکاری ملازمین پر آئے دن اس طرح کے بم حملے کرتے رہتے ہیں ۔تشدد کے ان واقعات میں سیکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں۔کرد باغیوں کے علاوہ داعش کے جنگجو بھی استنبول اور انقرہ میں خودکش بم حملے کرچکے ہیں۔