.

بیروت میں لبنانی معیشت کو نشانہ بنانے کے لیے بم دھماکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان میں بنکوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں بلوم بنک پر بم حملہ بنک کاری کے پورے شعبے پر حملہ ہے اور یہ ملکی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

بیروت کے مغربی حصے میں اتوار کی شب ایک بڑے بنک کے نزدیک بم دھماکا ہوا تھا۔سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔البتہ لبنانی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ٹیلی ویژن چینلز نے اپنے نشریوں میں بتایا ہے کہ دھماکے میں ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بالائی منازل کے شیشے ٹوٹ کر زمین پر آ گرے ہیں۔ان چینلز نے اس عمارت کی فوٹیج بھی نشر کی ہے۔