.

بحرین : اپوزیشن کی بڑی جماعت الوفاق معطل ،اثاثے منجمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کی حکومت نے حزب اختلاف کی جماعت الوفاق کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور اس کے اثاثے منجمد کر لیے ہیں۔

بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت انصاف نے حزب اختلاف کی جماعت جمعیۃ الوفاق الوطنی اسلامیہ کی سرگرمیوں کو معطل اور اس کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزارت انصاف نے کہا ہے کہ اس نے الوفاق کے خلاف یہ فیصلہ اس کے آئین کی پاسداری نہ کرنے اور شہریوں کے درمیان تقسیم کے بیج بونے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر کیا ہے۔الوفاق کے مرکزی ہیڈ کوارٹرز کو بھی سربہ مہر کیا جارہا ہے۔الوفاق بحرین کے اہل تشیع کی نمائندہ حزب اختلاف کی جماعت ہے۔اس پر ماضی میں بھی ایران کی شہ پر ملک میں گڑ بڑ پھیلانے کے الزامات عاید کیے جاتے رہے ہیں۔