.

الجبیراور سعودی سفیر کی امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی دورے پر آئے سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اور امریکا میں متعین ریاض کے سفیر نے ایوان نمائندگان کے ارکان سے ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق وزیر خارجہ عادل الجبیر اور امریکا میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی نے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینٹر رچرڈ بور اور کانگریس کی رکن سینٹر ڈیان فائنچائن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی اور سعودی حکام نےنائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا کو غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیردفاع کی امریکی صدر براک اوباما اور امریکی قیادت سے ملاقاتیں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کا ایک نیا باب ثابت ہوں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ان دنوں اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ امریکا کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے صدر براک اوباما سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقتیں کی ہیں۔