.

نائب ولی عہد کی نجران میں فوجی افسروں، جوانوں کے ساتھ افطاری

فرانس دورے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا نجران میں اگلے مورچوں کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اپنے امریکا اور فرانس کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر سیدھے سرحدی شہر نجران پہنچے جہاں انہوں نے فوجی افسروں اور سپاہیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا اور مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان پیر سے سیدھے خصوصی پرواز کے ذریعے نجران کے ہوائی اڈے پر اترے جہاں نجران کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن جلوی بن عبدالعزیز، مسلح فواج کے سربراہ جنرل عبدالرحمان البنیان، سدرن ایریا کمانڈر اور دیگر سینیر فوجی افسران نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شہزادہ محمد سلمان نے نجران میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور دفاعی صورت حال کا جائز لیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت اہم نوعیت کا سیکیورٹی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوجی افسران نے نجران میں امن وامان کی صورت حال اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے نائب ولی عہد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔