بوسٹن حملہ آور کی سزائے موت پر الظواہری کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بوسٹن میراتھن دوڑ میں دھماک کرنے کے الزام میں گرفتار جوھر سار نائف اور دوسرے زیرحراست مسلمان جنگجوؤں کو سزائے موت دیے جانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

انٹرنیٹ پر پوسٹ الظواہری کے نام منسوب ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے سنہ 2013ء کو بوسٹن میں میراتھن دوڑ پر حملہ کرنے والے جنگجو سارنایف کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور امریکا ان نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔

خیال رہ کہ پچھلے سال 24 جون کو امریکا کی ایک عدالت نے سنہ2013ء میں بوسٹن میں ایک میراتھن دوڑکے دوران دھماکوں میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت سنائی تھی۔ بوسٹن میرا تھن دوڑ کے دوران دھماکوں سے تین افراد ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں