فٹ بالر میسی کو سپین میں ٹیکس فراڈ پر جیل کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سپین کے شہر بارسلونا میں ایک عدالت نے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے بارسلونا کلب کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کے تین الزامات میں قصور وار قرار دے کر اکیس ماہ جیل کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت نے میسی کے والد جارج ہوراسیو میسی کو بھی ٹیکس فراڈ کے اس مقدمے میں ان ہی تین الزامات میں قصور وار قرار دے کر اکیس ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس فیصلے کے خلاف سپین کی عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ہسپانوی قانون کے تحت دو سال سے کم عمر کی جیل کی سزا پروبیشن کے تحت گزاری جاسکتی ہے اور اس کا یہ مطلب ہے کہ میسی اور ان کے والد کو جیل میں نہیں بھیجا جائے گا۔

عدالت نے میسی کو بیس لاکھ یورو (بائیس لاکھ دس ہزار ڈالرز) اور ان کے والد کو پندرہ لاکھ یورو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں