.

ایران کے سب سے بڑے پیڑوکیمکیکل کمپلیکس میں دھماکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران میں خلیج عربی کی معشور [ماھشھر] بندرگاہ کے سامنے بلندی پر واقع بوعلی سینا پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں زوردار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قریبی شہروں سے شہری دفاع کے دستے آسمان سے باتیں کرتے ہوئے آگ کے شعلوں پر قابو پانے کے لئے متاثرہ مقام پر پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے ایران کے سب سے بڑی پٹروکیمیکل کمپلیکس کو خاکستر ہونے سے بچانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔

آتشزدگی کا نشانہ بننے والا ایران کا سب سے بڑا ادارہ خلیج پیٹروکیمکیل کی ملکیت ہے اور یہاں الاروماٹیک مواد تیار کیا جاتا ہے۔

ایرانی شہر معشور [ماھشھر] خلیج عرب کے کنارے عبادان میں واقع ہے جہاں ایران کی بڑی بڑی پیٹروکیمکیکل انڈسٹریز واقع ہیں۔ متذکرہ شہر صوبہ عربستان یا خوزستان [خطے کا سرکاری نام] میں واقع ہے جہاں پر ایران کے تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ اس شہر میں 'ساباک' کے بعد مشرق وسطیٰ کی بڑی بڑی پیڑوکیمیکل انڈسٹریز واقع ہیں۔