.

9 عالمی کرنسیوں کے مقابل سعودی ریال کی قدر میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مئی 2015 سے مئی 2016 تک ایک برس کے دنیا کی 9 مرکزی کرنسیوں کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں 4 % سے 13 % تک اضافہ ہوا۔

سعودی روزنامے "الاقتصاديہ" کے مطابق اس دوران دو کرنسیوں کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں 1.5 % سے 10 % تک کمی واقع ہوئی۔

سعودی ریال کی قدر مذکورہ مدت کے دوران برازیلی کرنسی کے مقابل 13.4% ، ترکی کی کرنسی کے مقابل 11.3% ، چینی کرنسی کے مقابل 7.6% اور جنوبی کوریا کی کرنسی کے مقابل 7.5% بڑھی۔

اس کے علاوہ سعودی ریال کی قدر تھائی لینڈ کے بات کے مقابل 6% ، آسٹریلوی ڈالر کے مقابل 5.8% ، بھاتی روپے کے مقابل 5.4% ، سوئس فرینک کے مقابل 5.1% اور برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کے مقابل 4.3% بہتر ہوئی۔

دوسری جانب سعودی ریال کی قدر میں جاپانی ین اور یورو کے مقابل بالترتیب 10.2% اور 1.6% فی صد کی کمی واقع ہوئی۔

امریکی ڈالر کے مقابل سعودی ریال کی قدر گزشتہ 30 برسوں سے زیادہ عرصے سے ایک ہی بھاؤ (1 ڈالر = 3.75 ریال) پر مستحکم ہے۔

2015 کے دوران تیل کی قیمتوں میں شدید کمی ہونے کے باوجود سعودی ریال کی قدر میں دنیا کی مرکزی کرنسیوں کے مقابل 0.38 % سے 4 % کا اضافہ ہوا۔

سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی (ساما) کے مطابق حالیہ کچھ عرصے کے دوران فیوچر مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل سعودی ریال میں اتار چڑٰھاؤ دیکھنے میں آیا۔ یہ مارکیٹ میں سعودی عرب کی معیشت کی عام صورت حال کے حوالے سے بعض بے بنیاد تصورات کا نتیجہ ہے۔

ساما کا کہنا ہے کہ مملکت کے بنیادی مالیاتی اور اقتصادی اشاریے مستحکم ہیں۔