.

فٹبال: پرتگال اضافی وقت میں یورو کپ 2016ء اپنے نام کرنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پرتگال اور میزبان فرانس کے درمیان دارالحکومت پیرس میں ہونے والے یورو کپ 2016ء کے فائنل میں اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں پرتگال کے متبادل پلئیر ایدر سیڈر نے گول کر کے اپنے ملک کو فتح دلا دی۔

میچ کا آغاز فرانس کے جانب سے تیز کھیل سے ہوا اور اس کے سٹرائیکر پرتگال پر ابتدائی برتری کے لیے کوشاں رہے، لیکن انھیں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

اضافی ہاف کے 20ویں منٹ میں آخر کار پرتگال کے لیے وہ کرشماتی لمحہ آ گیا جب ایڈر نے گول سے بہت دور سے گیند حاصل کی اور 25 میٹر کے فاصلے سے ایک شاندر کِک لگا کر گیند فرانس کے گول کے بائیں کونے میں دے ماری۔

فرانسیسی گول کیپر اس بھرپور کِک کو روکنے میں مکمل ناکام رہے اور یوں پرتگال نہ صرف پہلی مرتبہ یورپی چیمپئن بنا، بلکہ فٹبال کا کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ پہلی مرتبہ تھی کہ پرتگال 1990 کی دہائی کے اپنے ’سنہری دور‘ کے بعد ایک مرتبہ پھر کامیابی کے بہت قریب پہنچا تھا۔