سینیٹر سینڈرس نے صدارت کے لیے ہلیری کلنٹن کی توثیق کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سینیٹر برنئی سینڈرس نے امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کی توثیق کردی ہے۔

ورماؤنٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر برنئی سینڈرس نے پورٹسماؤتھ میں منگل روز منعقدہ ایک ریلی کے دوران ہلیری کلنٹن کو ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔وہ ہلیری کلنٹن کی بانہوں میں بانہیں ڈال کر کھڑے تھے اور انھیں اپنی حمایت کا یقین دلا رہے تھے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کا ''سیاسی انقلاب جاری رہے گا''۔انھوں نے تسلیم کیاکہ وہ ( ہلیری) نامزدگی کے لیے وفود کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور انھیں( سینڈرس کو) حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے۔

امریکی ریاستوں میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات کے دوران ہلیری کلنٹن کو واضح برتری حاصل ہوگئی تھی اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہ نما اور کارکنان برنئی سینڈرس پر یہ زور دے رہے تھے کہ وہ صدارتی مہم سے دستبردار ہوجائیں اور ہلیری کلنٹن کی حمایت کریں۔

سینڈرس نے اب وعدہ کیا ہے کہ وہ ہلیری کو نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب کرانے کے لیے مدد کریں گے۔انھوں نے اپنی سابقہ حریف کو ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کی حامل بہترین امیدوار قرار دیا ہے۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ ہفتوں کے دوران سینیٹر سینڈرس کے حامیوں کی حمایت کے حصول کے لیے کوشاں رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں