ترکی شامی نظام کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خُواہاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدریم نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ شام کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کی بحالی کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ ترکی، شام اور عراق کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید رکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کو استحکام کی ضرورت ہے تاکہ انسداد دہشت گردی کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

یلدریم نے یہ بات اپنی اس گفتگو کے دوران کہی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کو خطے میں اپنے سفارتی تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن نے ترک وزیراعظم کا بیان براہ راست نشر کیا۔

یہ نیا موقف ترکی کی سیاست میں ایک حیرت انگیز پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے جو ایک طویل عرصے سے شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کی رخصت ہونے کا مطالبہ کرتا آ رہا ہے۔ اس لیے کہ ترکی کے نزدیک 5 برسوں سے جاری شامی المیے کا یہ ہی حل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں