بیرون ملک تعینات سعودی حکام کو قومی لباس پہننے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکومت نے بیرون ملک سفارتی مشنوں میں تعینات اور مملکت کی نمائندگی کرنے والے حکام کو سفید کرتے،سرپوش (عقال) اور روایتی اوور کوٹ (بشت) پر مشتمل قومی لباس پہننے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی گزٹ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ''بیرون ملک سفارتی مشنوں میں کام کرنے والوں کو کانفرنسوں میں شرکت ،اجلاسوں اور ٹی وی انٹرویوز کے دوران قومی لباس پہننے کی ہدایت کی ہے۔تمام سینیر عہدے داروں کو یہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب کی قومی شناخت کو بیرون ملک اجاگر کرنا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے موجودہ ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے دو سال قبل محکمہ پاسپورٹ (جوازات) کے ملازمین کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا اور انھیں سبز رنگ کی وردی کی جگہ قومی لباس پہننے کی ہدایت کی تھی۔

تب ایک سعودی عہدے دار نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ اس لیے بھی ضروری تھا کہ ملک میں آنے والے غیر ملکیوں کا پہلا رابطہ محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے ہی ہوتا ہے،اس لیے انھیں قومی لباس میں ملبوس ہونا چاہیے۔اسی طرح سعودی عرب سے واپس جانے والے غیرملکیوں کا آخری رابطہ بھی محکمہ جوازات کے حکام سے ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں