انقرہ: ایف سولہ طیارے نے باغیوں کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے سرکاری ٹی وی ’این ٹی وی‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ’ایف 16‘ طیارے نے انقرہ میں حکومت کا تختہ الٹنے والے گروپ کے زیراستعمال ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اناطولیہ‘ کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم 17 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انقرہ میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے والے ٹینکوں سے فائرنگ کی گئی ہے۔ استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں