ترکی: باغی جنرل سمیت 42 افراد فائرنگ اور دھماکوں میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی میں باغی فوجی ٹولے کی جانب سے تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران فائرنگ اور دھماکوں میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک باغی جنرل سمیت 17 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

سینئر حکام کے مطابق بغاوت کی کوشش کے دوران صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 13 فوجی گرفتار کر لیے گئے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے حکم دیا ہے کہ باغیوں کے زیر استعمال لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مارا گرایا جائے۔ ایک ترک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ایردوآن کہ جامی ترک فضائیہ کے لڑاکا طیارے مغربی ترکی کی اسکی شہر ائر بیس سے اڑان پھرنے کے بعد باغیوں کے زیر استعمال جہاز اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ترکی میں فوجی بغاوت ناکام ہونے کے بعد ترک حکومت نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں